جہلم: اشرافیہ کی موج مستیوں نے غریب عوام کی زندگیوں میں زہر گھول کر رکھ دیا، شہری حلقے

جہلم: اشرافیہ کی موج مستیوں نے غریب عوام کی زندگیوں میں زہر گھول کر رکھ دیا، مہنگائی کے طوفان نے سفید پوش عوام کی آسوں اور امیدوں کو سمندر برد کر دیا، غر یبوں کی کشتی بیچ بھنور ہچکولے کھانے لگی۔ چوریاں ، ڈکیتیاں سر عام ہو رہی ہیں ، فاقہ کش عوام جنونی بن چکے ہیں، اللہ کے سوا عوام کا کسی پر بھروسہ نہیں رہا۔

سروے کے مطابق عوام کی اکثریت جن میں حبیب الرحمن، محمد ریاض، محمد ارشد، قاضی عرفان الحق، زیشان بھٹی ، شہزاد انور،ضیاء الحق، ذکاء اللہ، منور حسین، عمران، طحہٰ،توحید، صائم ، صاریم نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اس وقت مملکت خداداد پاکستان میں مراعات یافتہ طبقہ موج مستیوں میں مصروف ہے جبکہ غریب کو 2وقت کی روٹی کے لالے پڑے ہوئے ہیں ،مہنگائی کا تناسب50 فیصد کے قریب پہنچ چکا ہے ، جو کہ ملک کی تاریخ میں ایک ریکارڈہے۔

مہنگائی کے ستائے شہریوں نے بتایا کہ ہم کتنے مجبور ہیں کہ ہم لوگ انصاف کی بھیک اسی طبقے سے مانگتے ہیں جو خود بے پناہ مراعات یافتہ ہیں، بھلا وہ کیسے اپنی مراعات کو ختم کریں گے اور غریب کی طرف توجہ دیںگے، پٹرول ،بجلی،گیس ، صحت ، تعلیم جیسی بنیادی سہولیات جو کہ ہمارا حق ہے جن سے کسی صورت دستبردار نہیں ہو ں گے۔

شہریوں نے چیف آف آرمی سٹاف ،چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ موجودہ مہنگائی کا نوٹس لیں ،تاکہ غریب سفید پوش طبقہ اپنے بچوں کو2 وقت روکھی سوکھی روٹی مہیا کر سکیں۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button