ڈی پی او جہلم کی ایک اورسب انسپکٹر سے مبینہ بدتمیزی، سب انسپکٹر نے استعفیٰ دے دیا

جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا ماتحت افسران اور ملازمان کے خلاف ہتک آمیز سلوک جاری، ایک اور سب انسپکٹر نےغلیظ گالیاں دینے پر نوکری سے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق ٹی ایس آئی معین افضل جو کہ جہلم پولیس میں بطور پی آر او کام کررہا تھا،کانسٹیبلان کی بھرتیوں کے دوران ایک لفظ کی غلطی سرزد ہوئی تو ڈی پی او جہلم ناصر باجوہ نے انتہائی غیر اخلاقی زبان استعمال کی اور اسے تھانہ منگلا بھیج دیاجس پر دلبرداشتہ ہو کر معین افضل نے نوکری سے استعفیٰ لکھ کر اعلیٰ حکام کو ارسال کردیا ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے معاملات کو سلجھانے کے لیے ایک ڈی ایس پی کو ٹاسک دیا۔

ذرائع کے مطابق سب انسپکٹر معین افضل نے ڈسپلن کو مدنظر رکھتے ہوئے استعفیٰ میں ذاتی وجوہات کا ذکر کیا، جب ان سے موقف جاننے کے لیے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے استعفیٰ کی وجہ ڈی پی او کا ہتک آمیز رویہ اور غیر اخلاقی زبان قرار دی۔

یاد رہے اس سے قبل بھی ڈی پی او جہلم ناصر باجوہ سب انسپکٹر ضمیر، تھانہ سول لائن کے نائب محرر سمیت متعدد اہلکاروں سے بدتمیزی اور ہتک آمیز سلوک کر کے معافیاں مانگ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button