دینہ میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے قیام کیلئے بلال اظہر کیانی کی کوششیں رنگ لے آئیں، سروے مکمل

دینہ: ایم این اے بلال اظہر کیانی کی کوششیں رنگ لے آئیں ، دینہ تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کے قیام کے لیے ایم این اے بلال اظہر کیانی کی گزارش پر سیکرٹری صحت پنجاب کا رورل ہیلتھ سنٹر دینہ کا دورہ، سروے مکمل کر لیا گیا۔ تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال دینہ کے قیام کی کوششوں پر تحصیل دینہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی کی خصوصی کاوش سے تحصیل دینہ میں تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کے قیام کے لیے سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان نے گزشتہ روز اپنی ٹیم کے ہمراہ رورل ہیلتھ سنٹر دینہ کا دورہ کیا ، جہاں تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کے قیام کے لیے سروے اور فزیبلٹی رپورٹ کی تیاری کے لیے مختلف امور کا جائزہ لیا۔

سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان نے جلد از جلد تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کے قیام کا اظہار کیا۔
ایم این اے بلال اظہر کیانی اور کوآرڈینیٹرتحصیل دینہ راجہ تفضل علی کو مسلم لیگ (ن) کے رہنما راجہ لیاقت علی ، سابق چیئر مین یو سی مدوکالس چوہدری سہیل ظفر ، سابق ناظم چوہدری محمد شفقت ، ملک صداقت حسین سابق چیئر مین ، ملک حمید سابق نائب ناظم ، سابق چیئر مین بلدیہ دینہ شیخ اکرام الٰہی ، سابق جنرل کونسلر راجہ ساجد نواز ، چوہدری زر سابق کونسلر ، راجہ نوید افضل ، سید افتخار حسین شاہ سابق کونسلر ، ماسٹر محمد اکرم سابق کونسلر ، میاں عتیق سابق یوتھ کونسلر ، جاوید حسین ، میاں سجاد ، مرزا واجد سابق کونسلر ، حاجی عبدالغفور نے ٹی ایچ کیو ہسپتال دینہ کے مکمل سروے کروانے پر شکریہ ادا کیا اور امید ظہار کی کہ بہت جلد تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کے قیام پر کام شروع ہو گا۔



