جہلم میں مرغوں کی لڑائی پر جوا کھیلنے والے 5 قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار

جہلم میں پولیس نے مرغوں کی لڑائی کے دوران جوا کھیلنے والے پانچ ملزمان کو گرفتار کر کے داؤ پر لگی رقم اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ صدر اور ان کی ٹیم کی اہم کارروائی کرتے ہوئے قمار بازی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان ناصر محمود، ارشد محمود، محمد عاطف اور واجد علی کو گرفتار کیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے مبلغ 13 ہزار 80 روپے، تین موبائل فونز، 10 موٹر سائیکلز اور 4 اصیل مرغے برآمد کر لیے۔

ملزمان نے مرغوں کی لڑائی کے دوران جوا کھیل کر اپنے جرم کا ارتکاب کیا تھا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button