سوہاوہ میں پولیس انسپکٹر راجہ ظہور کو قتل کرنے والا مرکزی ملزم چھبر شریف کے پہاڑوں سے گرفتار

سوہاوہ: ڈومیلی پولیس نے انسپکٹر محمد ظہور قتل کیس میں بڑی پیشرفت کرتے ہوئے مرکزی ملزم ذوالقرنین کو چھبر شریف کے پہاڑوں سے گرفتار کر لیا۔

ڈی ایس پی سوہاوہ اکرام اللہ نیازی نے ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی ملک عدیل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری تھانہ ڈومیلی پولیس کی خصوصی کارروائی کا نتیجہ ہے۔ آپریشن میں اے ایس آئی ملک عدیل اور پولیس ٹیم نے بھرپور کردار ادا کیا۔

ڈی ایس پی کے مطابق پولیس نے خفیہ معلومات اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کا سراغ لگایا اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کیا۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم سے اہم انکشافات سامنے آئے ہیں، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کی انتھک محنت اور ٹیم ورک کی بدولت یہ کامیابی ممکن ہوئی ہے اور متاثرہ خاندان کو انصاف دلانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button