جہلم ریلوے اسٹیشن پر جنگل کاقانون نافذ، کرپشن اور لوٹ مار جاری


جہلم: جہلم ریلوے اسٹیشن پر جنگل کاقانون نافذ، اسٹیشن ماسٹر کی سربراہی میں ٹکٹ کلکٹر آفس میں کرپشن کاراج ہے۔
ٹی سی آر شکیل اور ٹی سی آر ثاقب نے لوٹ مار کا بازار گرم کررکھا ہے جومسافر ایمرجنسی سیٹ یا برتھ لینے کےلیے ٹکٹ کلکٹر آفس سے رجوع کرے تودونوں ریلوے ملازمین گارڈ سے جگہ لیکر 400۔ 400 روپے اضافی وصول کرلیتے ہیں، ریلوے اسٹیشن پر لوٹ مار اسٹیشن ماسٹر کی سربراہی کے بغیر کسی صورت ممکن نہیں۔
شہریوں نے ڈویژنل سپرٹینڈنٹ راولپنڈی نورالدین داوز سے نوٹس لینے اور جہلم ریلوے اسٹیشن پر فرض شناس ایماندار افسران و ملازمین تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔



