جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، تین ملزمان شراب اور منشیات سمیت گرفتار

جہلم پولیس کا منشیات فروش اور شراب سپلائرز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری، تین ملزمان شراب اور منشیات سمیت گرفتار کر لئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی جہلم کی زیر نگرانی انچارج چوکی کینٹ نوید افضل اور ٹیم نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ملزمان رفاقت، واسط اور یوسف کو گرفتار کر لیا۔
شراب سپلائرملزم رفاقت سے 10عدد پلاسٹک گیلن سے 300 لیٹر شراب برآمد، اورشراب سپلائرملزم واسط سے10 عدد بوتلیں اور 10عدد پلاسٹک گیلن سے 300 لیٹر شراب برآمدکر لی گئی۔
منشیات فروش ملزم یوسف سے 615 گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات فروش ملزمان معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے۔



