دینہ میں منشیات فروشی کرنے والے مجرم کو جرم ثابت ہونے پر 15 سال قید اور جرمانے کی سزا

دینہ میں منشیات فروشی کرنے والے مجرم کو جرم ثابت ہونے پر 15 سال قید اور جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق منشیات کے مقدمہ نمبر 674/24 بجرم CNSA 9(1)3D تھانہ دینہ میں عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر مجرم محمد ساجد کو 15 سال قید با مشقت اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔
مجرم پرویز اختر کے ساتھ مل کر منشیات فروشی میں ملوث تھا اور سال 2024 میں جہلم پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مجرم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔ پولیس نے مقدمے کی مؤثر تفتیش اور ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت میں پیش کیا، جس پر عدالت نے جرم ثابت ہونے کے بعد سزا سنائی۔
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف جہلم پولیس کی جانب سے بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کامیاب عدالتی فیصلے کے پیچھے پولیس کی پروفیشنل انوسٹیگیشن اور قانونی ٹیموں کی انتھک محنت شامل ہے۔
ڈی پی او جہلم نے کیس میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی انوسٹیگیشن اور لیگل ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان بھی کیا۔



