آئیسکو نے ریلیف دیئے گئے بلوں کی صارفین کو ترسیل شروع کردی

جہلم:گھریلوصارفین کیلئے14روپےفی یونٹ ریلیف کیلئے آئیسکونےصارفین کو بلوں کی ترسیل شروع کردی۔
اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کی جانب سے جاری اعلامیےکےمطابق ریلیف اگست اورستمبر 2024 کے بجلی بلوں میں دیا جائےگا، وہ گھریلوصارفین جن کامنظورشدہ لوڈ 5 کلو واٹ تک ہےمستفید ہوں گے،اگست اورستمبرمیں استمعال شدہ یونٹس کی حد 201 سے 500 تک ہے۔
آئیسکوکے10 لاکھ 71 ہزار632 گھریلوصارفین ریلیف سےمستفید ہوں گے،صارفین کی سہولت کیلئے بجلی بلز کی مقررہ تاریخ میں توسیع بھی کردی گئی ہے،مکمل بل جمع کروانےوالےصارفین کی اضافی ادا رقم ستمبرکےبلزمیں ایڈجسٹ کردی جائےگی۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



