جہلم میں شہری کے گھر داخل ہو کر چوری کی واردات کرنے والا چور فرار

جہلم: شہری کے گھر داخل ہو کر چوری کی واردات کرنے والا چور فرار ہونے میں کامیاب، متاثرین نے تھانہ صدر درخواست دائرکردی۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کے علاقہ پنڈرتوال کے رہائشی حق نواز نے تھانہ صدر درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ 26 جون کو ہمارے گھر چوری کی نیت سے داخل ہونے والے شخص کو ہم نے پہچان لیا۔
متاثرہ شخص نے بتایا کہ ہمارے بروقت جاگ جانے کیوجہ سے نامز د چور جو کہ پہلے بھی چوری کی وارداتوں میں بدنام ہے کے خلاف تھانہ صدر میں درخواست دے دی ہے، تاہم ایک ہفتے سے زائد کا وقت گزر جانے کے باوجود تھانہ صدر پولیس نے نامزد ملزم کے خلاف کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی۔
متاثرہ شخص حق نواز نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ سے نوٹس لینے اور نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیاہے۔



