سوہاوہ: ڈومیلی میں نویں جماعت کے طالب علم سے جنسی زیادتی اور ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

سوہاوہ کے نواحی علاقہ ڈومیلی میں نویں جماعت کے طالب علم سے جنسی زیادتی اور ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ملزم نے جنسی زیادتی کے دوران بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیاپروائرل کردی تھی اور طالب علم کوقتل کی دھمکیاں بھی دیتا رہا۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے تھانہ ڈومیلی کے علاقہ لس داخلی کھارکہ میں نویں جماعت کے 14 سالہ طالب علم سے مبینہ بدفعلی کاواقعہ رونماہوا جس میں ملزم شفیق نے متاثرہ لڑکے کو ورغلہ کرویران مقام پر لے جاکرمبینہ جنسی زیادتی کی۔

ملزم جنسی زیادتی کے وقت ویڈیوز بھی بناتارہا تاہم بعد میں ملزم نے ویڈیو سوشل میڈیاپر وائرل کردی۔ ملزم شفیق ویڈیو بناکرمتاثرہ طالب علم کو کافی عرصہ بلیک میل بھی کرتارہا۔

ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی انسپکٹر محمدافضل اور ٹیم نے فوری کارروائی کرتےہوئے ملزم شفیق کو گرفتارکرلیا۔

ایس ایچ او محمدافضل کا کہنا ہے کہ ملزم کوسخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی، متاثرین کو انصاف دلوائیں گے۔ عورتوں اور بچوں کے ساتھ زیادتی جیسے مقدمات میں زیروٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button