ضلع جہلم میں سیف سٹی کے قیام سے جرائم کی شرح میں مزید کمی ہو گی، مشیر صحت ڈاکٹر اظہر محمود

جہلم: مشیر صحت پنجاب میجر جنرل (ریٹائرڈ)ڈاکٹر اظہر محمود کیانی نے ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم کا دورہ کیا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے مشیر صحت کو ڈسٹرکٹ پولیس آفس آمد پر خوش آمدید کہا۔

ڈی پی او جہلم نے مشیر صحت کو حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق سیف سٹی پائلٹ پروجیکٹ کی تعمیر و تکمیل ، ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن اور سپیشل انیشییٹو پولیس اسٹیشنز کی ورکنگ کے حوالہ سے جہلم پولیس کی مثالی کارکردگی سے آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر مشیر صحت ڈاکٹر اظہر محمود کیانی نے کہا کہ سیف سٹی کے قیام سے ضلع جہلم میں جرائم کی شرح میں مزید کمی اور پولیس کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی، یہ منصوبہ حکومت پنجاب کے خواب ، محفوظ پنجاب کی طرف ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ سپیشل انیشییٹو پولیس اسٹیشنز، پولیس خدمت مراکز ، پولیس تحفظ مراکز اور میثاق سنٹرز آرام دہ اور صاف ستھرے ماحول میں شہریوں کو بہترین اور بر وقت سروس ڈیلیوری فراہم کر رہے ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایات خدمت عوام کی دہلیز پر کے مشن پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ضلع جہلم کے عوام کو امن و امان کے قیام اور بہترین سروس ڈیلیوری مہیا کرنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہےہیں ،۔

بعد ازاں مشیر صحت پنجاب نے ڈسٹرکٹ پولیس جہلم کی شہریوں کو انصاف کی فراہمی کے لئے بروئے کار لائے جانے والی تمام کاوشوں کو سراہا اور امن وامان کی بحالی میں مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button