مہنگائی کی شرح گزشتہ 3 سال میں سب سے کم ہے، بلال اظہر کیانی

کنویئر پارلیمانی ٹاسک فورس بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے مہنگائی کی شرح میں کمی آرہی ہے، مہنگائی کی شرح گزشتہ 3 سال میں سب سے کم ہے۔

کنویئر پارلیمانی ٹاسک فورس بلال اظہر کیانی نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ مہنگائی کم کرنا، لوگوں کو باوسائل کرنا، روزگار دینا اور لوگوں کی قوت خرید بڑھانا حکومت کی پہلی ترجیع ہے، 2013 سے 2018 تک نواز شریف نے پاکستان کو ترقی دی، نواز شریف نے لوڈ شیڈنگ ختم کی، غربت کم کی اور ساتھ ہی ساتھ مہنگائی بھی کم کی اور روزگار بھی بڑھایا۔

بلال اظہر کیانی نے کہا کہ 2018 میں نواز شریف حکومت چھوڑ کرگئے تو مہنگائی کی شرح 3 اعشاریہ 9 فیصد تھی، اور کھانے کی اشیا کی مہنگائی کی شرح صرف 2 اعشاریہ 3 فیصد تھی، مگر ساتھ ترقی بھی تھی، آئی ایم ایف کا پروگرام مکمل ہونا بھی تھا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ایف بی آر میں ریفارمز کرنا چاہتے ہیں، ایف بی آر میں ریفارمز کا مطلب ہے کہ ٹیکس کا نظام بہتر ہوگا، ٹیکس ادا کرنے والوں کے لیے آسانی ہوگی، جو لوگ ٹیکس نہیں دے رہے وہ ادا کریں گے، ٹیکس نہ دینے سے ان کے حصے کا بوجھ جو دوسروں پر پڑرہا ہے، وہ بوجھ کم ہوگا، معیشت کا پہیہ اسی طریقے سے آگے چلے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف بجلی کے نظام میں بھی اصلاحات چاہتے ہیں، چاہے ٹرانسمیشن کا نظام ہو یا ڈسٹری بیوشن کا نظام ہو، سارے نظام کو بدلنے کی بات چل رہی ہے، جس میں این ٹی ڈی سی کے پورے اسٹریکچر کو بدلنے کی بات بھی ہے، اس سے بجلی کی پیداروار، ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کے خرچے کم ہوں گے اور جب خرچے کم ہوں گے تو نرخ کم ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button