جہلم میں کار کی ٹکر سے 52 سالہ موٹرسائیکل سوار شخص بس کے نیچے آ کر جاں بحق

جہلم میں تیز رفتار کار کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے 52 سالہ موٹرسائیکل سوار بس کے نیچے آ کر جاں بحق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں گورمے بیکری کے قریب جی ٹی روڈ جادہ پر ایک کار نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 52 سالہ موٹرسائیکل سوار اصغر علی گر گیا اور پیچھے سے آنے والی بس کے نیچے آ کر جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا، جب موٹر سائیکل سوار یو ٹرن لے رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والی کار نے اسے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار گر کر قریب سے گزرنے والی بس کے نیچے آ گیا۔
@jhelumupdates جہلم میں ٹریفک کا افسوسناک حادثہ #Jhelum #جہلم #JhelumUpdates #pageforyou #PakistanNews #News #foryoupage❤️❤️ #Pakistan #JhelumNews ♬ original sound – Jhelum Updates
ریسکیو 1122 جہلم نے موقع پر پہنچ کر زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کی کوشش کی، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 52 سالہ اصغر علی کے نام سے ہوئی ہے، جو جہلم کے علاقے سنگھوئی کا رہائشی تھا۔
ریسکیو 1122 نے ڈیڈ باڈی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا ، جہاں ضروری کارروائی کے بعد میت کو ورثا کے حوالے کر دیا جائے گا۔



