دینہ میں دن دیہاڑے تاجر کی لاکھوں روپے مالیت کی کار چوری

دینہ میں جی ٹی روڈ پر دن دیہاڑے ایک نامعلوم چور لاکھوں روپے مالیت کی کار لے اڑے، جس پر متاثرہ مالک نے پولیس سے درخواست کی اور رپورٹ درج کرائی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں محمد حسن ولد محمد جاوید افضل سکنہ ساگری دینہ اپنی کار نمبری FD-400 کو حسب معمول جی ٹی روڈ دینہ پر کھڑی کر کے گئے تھے۔ تھوڑی دیر بعد جب وہ واپس آئے تو دیکھا کہ ان کی کار غائب تھی۔

نامعلوم چوروں نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی کار چوری کر لی اور فرار ہو گئے۔

متاثرہ شخص محمد حسن نے طویل تلاش کے باوجود کار کا کوئی سراغ نہ پا سکا، جس پر اس نے پولیس سٹی چوکی دینہ میں شکایت درج کرائی۔ پولیس نے فوری طور پر رپورٹ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور چوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا اور چوری شدہ کار کا سراغ لگانے کے لیے مختلف طریقوں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button