سوہاوہ میں ریلوے اسٹیشن 16 سالہ نوجوان ٹرین سے ٹکرا کر جاں بحق

سوہاوہ میں ریلوے اسٹیشن کے قریب المناک حادثے میں 16 سالہ نوجوان ٹرین سے ٹکرا کر جاں بحق ہو گیا، لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک 16 سالہ نوجوان نسیم اللہ ولد قسمت اللہ ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو 1122 کے ذرائع کے مطابق نوجوان ریلوے ٹریک کے قریب کھڑا تھا جب وہ چلتی ہوئی ٹرین سے ٹکرا گیا۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ نسیم اللہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور جاں بحق نوجوان کی لاش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال سوہاوہ منتقل کیا گیا۔
جاں بحق ہونے والا نوجوان سوہاوہ کے نواحی گاؤں ڈھوک نلہ کا رہائشی تھا۔ واقعے کے بعد علاقے میں افسوس کی فضا چھا گئی جبکہ اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں۔
@jhelumupdates جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں دو افسوسناک حادثات #JhelumUpdates #Latestnews #fyp #foryou #breakingnews #viralvideo #foryoupagе #viralvideos #Jhelum #sohawa #viral #tiktok #trending ♬ original sound – Jhelum Updates



