ڈومیلی میں 38ویں سالانہ سیرت رحمۃ للعالمین ﷺ کانفرنس اختتام پذیر

سوہاوہ کے علاقے ڈومیلی میں 38ویں سالانہ سیرت رحمۃ للعالمین ﷺ کانفرنس اختتام پذیر ہو گئی، کانفرس میں علماء و مشائخ، نعت خوانوں اور اہلِ سنت نے کثیر شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق شہزادہ اہل سنت حضرت مولانا قاری محمد ابوبکر صدیق کی زیرِ سرپرستی اور خادم القرآن مولانا قاری محمد اسحاق فاروقیؒ کے فرزند صاحبزادہ قاری محمد نعمان فاروقی کی زیرِ نگرانی 38ویں سالانہ سیرت رحمۃ للعالمین ﷺ کانفرنس اختتام پذیر ہو گئی۔
گزشتہ روز گلشنِ فاروقی جامعہ صدیقیہ قادریہ مرکزی جامع مسجد مدنی محلہ شمالی ڈومیلی میں منعقد ہونے والی یہ عظیم الشان روحانی محفل بعد از نماز عصر شروع ہوئی اور رات 9:45 بجے بخیر و عافیت اختتام پذیر ہوئی۔ کانفرنس میں علماء و مشائخ، قرآء، شعراء، نعت خواں، سیاسی و سماجی شخصیات، اور علاقہ بھر کے اہل سنت احباب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
مہمانِ خصوصی کے طور پر جانشینِ قائد اہل سنت، امیر مرکزیہ تحریک خدام اہل سنت والجماعت، وکیلِ صحابہ حضرت مولانا قاضی محمد ظہور الحسین اظہر مدظلہ نے شرکت فرمائی جبکہ شہزادہ اہل سنت حضرت مولانا قاری محمد ابوبکر صدیق مدظلہ، حضرت مولانا محمد عمیر فاروقی تلہ گنگ، مولانا نادر صدیقی جہلم، شاعرِ اسلام مطیع الرحمن اطہر ہاشمی ہری پور اور دیگر معزز علماء کرام و نعت خوانوں نے بھی خطاب و نعت خوانی کی۔
ثناءخوان مصطفیٰ ﷺ میں سیّد اعجاز حسین شاہ کاظمی راولپنڈی، حافظ ظہیر فاروقی دینہ، اور صوفی ارشاد حسین چاریاری سرگودھا شامل تھے۔ نقابت کے فرائض حافظ محمد نعمان ساجد نے سرانجام دیے جبکہ تلاوتِ کلامِ پاک حافظ قاری محمد نویر اور محمد ریان نے کی۔
کانفرنس میں شریک دیگر معزز علماء کرام میں مولانا سید محمد ایوب شاہ، سید زین العابدین شاہ گیلانی، مولانا میاں محمد جہانگیر، مولانا قاری ظفر اقبال، مولانا حافظ اسد حسین مدنی، مولانا حافظ فداء الرحمن، مولوی عبدالشکور، مولانا حافظ محمد ریاض، مولانا ثمین الرشید، مولانا محمد عثمان مرتضیٰ، مولانا محمد اسحاق خالصہ، مولانا مفتی منصور الحق، مولانا فرقان احمد، قاری جنید اقبال، مولانا محمد ذیشان، مولانا حافظ محمد زعفران، مولانا حافظ وسیم اکرم، حافظ قاری عابد حسین، حافظ قاری عبد الرحمن، مولانا محمد نوید، قاری محمد دین سمیت علاقہ بھر کے آئمہ مساجد اور علماء کرام شامل تھے۔
کانفرنس ہر لحاظ سے کامیاب رہی۔ شرکاء نے بانی جامعہ حضرت مولانا قاری محمد اسحاق فاروقیؒ کے دینی فیضان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اہلِ علاقہ نے انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس بابرکت روحانی اجتماع کو ایمان افروز قرار دیا۔



