سوہاوہ میں 65 سالہ شخص کنویں میں گر کر جاں بحق

سوہاوہ میں 65 سالہ ذہنی معذور شخص کنویں میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے محلہ عید گاہ کا رہائشی 65 سالہ ذہنی معذور شخص محمد معروف ولد لہراسب کنویں میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ محلہ عید گاہ میں پیش آیا جہاں محمد معروف نامی شخص اچانک کنویں میں گر کر ڈوب گیا.

ریسکیو 1122 کو اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری موقع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو عملے نے بھرپور کوششوں کے بعد ڈوبنے والے شخص کی لاش کو کنویں سے نکال لی۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ متوفی کی عمر 65 سال تھی اور وہ ذہنی معذوری کا شکار تھا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button