دینہ میں سرعام فائرنگ کر کے شہری کو قتل کرنے کی کوشش، ملزم گرفتار


دینہ: تھانہ منگلا کے علاقہ پنڈوری میں ثاقب حسین نامی شخص پر راجہ خاور نے گولیاں برسا دیں، پولیس نے مقدمہ درج کرکے فائرنگ کرنے والے ملزم کوگرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں تھانہ منگلا کینٹ کے علاقہ کنڈ کے رہائشی ثاقب حسین نے درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ کنڈکے رہائشی راجہ خاور ولد نعیم ساکن پنڈروری نے میراراستہ روک لیا اور کالم گلوچ کرتارہا، میں نے جانے دیا۔
متاثرہ شخص نے بتایا کہ گزشتہ سہ پہر ساڑھے تین بجے دیگر دو دوستوں کے ہمراہ کنڈ آبائی گھرجارہاتھاکہ اتنے میں راجہ خاور ولد نعیم اپنی گاڑی پر سوار ہوکرایا اور مجھے قتل کرنے کےلیے سیدھی گولیاں مارنی شروع کردیں۔ خاور کے پاس جدید اسلحہ تھا، تقریباً 7/8فائر میرے اوپر کیے جن میں سے تین فائر میری گاڑی کولگے۔
انہوں نے بتایا کہ میں گاڑی کے دروازے اندر سے لاک کرلیے میرے ساتھ دو افراد مزید سوار تھے انہوں نے منت سماجت کرکے میری جان بخشی کروائی۔
تھانہ منگلا پولیس کے سب انسپکٹر چوہدری اللہ دتہ نے ملزم کوگرفتار کرنے کے بعدملزم کوگرفتار کرلیا۔



