جہلم میں کیمیکل ملے مضر صحت دودھ کی فروخت نے شہریوں کی زندگیاں اجیرن بنادیں

جہلم شہر اور گردو نواح میں کیمیکل ملے مضر صحت دودھ کی فروخت نے شہریوں کی زندگیاں اجیرن بنادیں۔

تفصیل کے مطابق اندرون شہر جگہ جگہ گلی محلوں میں کیمیکل ملا ناقص مضرصحت دودھ بیچنے والے دھڑلے سے اپنے مکروہ دھندے کو تقویت دے رہے ہیں، جسے سادہ لوح عوام خرید نے اور استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔

کیمیکل ملا دودھ استعمال کرنے سے خواتین، بچے، بوڑھے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ متعدد مرتبہ میڈیا کی نشاندہی کے باوجود پنجاب فوڈاتھارٹی کے زمہ داران خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

سماجی، فلاحی، شہری تنظیموں اور عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button