عدالت نے منشیات فروش فاروق فضل کو 9 سال قید اور جرمانے کی سزا سنادی

28
جہلم میں عدالت نے منشیات فروش فاروق فضل کو 9 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی عدالت نے منشیات کے مقدمہ نمبر 530/25 بجرم CNSA 9(i)3c تھانہ سٹی میں فیصلہ سناتے ہوئے مجرم فاروق فضل کو جرم ثابت ہونے پر 9 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
فاروق فضل کو سال 2025 میں منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ جہلم پولیس نے مجرم کو تلاش کر کے گرفتار کیا اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر چالان عدالت پیش کیا، جس کے بعد مقدمے کی موثر پیروی کے نتیجے میں عدالت نے مجرم کو سزا سنائی۔
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے اس موقع پر کہا کہ منشیات فروش معاشرے کے لیے ایک ناسور ہیں اور ان کے خاتمے کے لیے بھرپور آپریشن جاری رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قانون کے نفاذ میں کسی رعایت کی گنجائش نہیں، اور شہریوں کی حفاظت کے لیے پولیس ہر ممکن قدم اٹھا رہی ہے۔
اس کے ساتھ ہی ڈی پی او جہلم نے انوسٹیگیشن اور لیگل ٹیم کی شاباش دی اور تعریفی سرٹیفکیٹ بھی اعلان کیے، جنہوں نے مقدمے کی تفتیش اور عدالت میں پیشی میں کلیدی کردار ادا کیا۔



