وکلاء برادری کے حقوق کی سربلندی کے لیے جدوجہد جاری رہے گی، چوہدری محبوب عالم ایڈووکیٹ

جہلم: ہم نے ہمیشہ ڈسٹرکٹ بار جہلم میں پیار محبت اور اتفاق اتحاد کی سیاست کو فروغ دیا ہے اور دیتے رہیں گے کیونکہ وکلاء کی عزت و وقار ہمارے لیے ہر شے پر مقدم ہے، بار کی عزت و عظمت کی خاطر جدو جہد جاری ہے اور رہے گی۔

جہلم پریس کلب میں نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران امیدوار برائے صدر ڈسٹرکٹ بار جہلم چوہدری محبوب عالم ایڈووکیٹ نے کہا کہ وکلاء کی عزت و وقار ان کے لیے ہر چیز پر مقدم ہے، اور بار کی عظمت و وقار کی خاطر جدوجہد مسلسل جاری رہے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وکلاء برادری ان کے دست و بازو ہیں اور ان کے حقوق کی سربلندی کے لیے پہلے بھی محنت کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی شبانہ روز محنت کے ذریعے ان کی عزت و وقار کو قائم رکھیں گے۔

اس موقع پر وکلاء کی کثیر تعداد موجود تھی اور چوہدری محبوب عالم نے وکلاء برادری کے ساتھ مل کر ڈسٹرکٹ بار کو مثالی بنانے کا عزم ظاہر کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button