اوورسیز پاکستانی ہر شعبہ زندگی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں، ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس

جہلم: اوورسیز پاکستانی ہر شعبہ زندگی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ شعبہ صحت میں بیرون ملک مقیم جہلم کے شہریوں کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ضلعی انتظامیہ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے سول ہسپتال میں زیر تعمیر اوورسیز بلاک کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر جہلم اوورسیز فاؤنڈیشن کے چیئرمین چوہدری پرویز اختر نے ڈپٹی کمشنر کو اوورسیز بلاک پر بریفنگ دی۔

اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بنائے گئے گائنی وارڈ کا بھی ڈی سی جہلم نے دورہ کیا اور ایک جدید ترین سہولیات سے آراستہ وارڈ بنوانے پر اوورسیز فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی خصوصی طور پر جہلم کے باسی ہمہ وقت اپنی آبائی سرزمین بارے سوچتے اور اقدامات کرتے رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button