سوہاوہ:ڈومیلی، بڑاگواہ اور گردونواح میں طوفانی بارش، ندی نالوں میں شدید طغیانی

سوہاوہ:ڈومیلی، بڑاگواہ اور گردونواح میں طوفانی بارش، ندی نالوں میں شدید طغیانی، بجلی کانظام درہم برہم، متعدد سائن بورڈ، درخت اور بجلی کے پول گرگئے، گلیاں نالیاں تالاب کامنظرپیش کرنےلگی، گرمی اور حبس کازور ٹوٹ گیا۔
تفصیلات کے مطابقپنجاب کے مختلف شہروں کی طرح جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں موسلادھاربارش ہوئی۔ صبح سویرے آسمان کو کالی گھٹاؤں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا اور اسکے بعد ڈومیلی، بڑاگواہ اور گردونواح میں تیز آندھی طوفان کے ساتھ بارش ہوئی۔
بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ ندی نالوں میں شدید طغیانی آگئی۔ طوفانی بارش سے متعدد سائن بورڈ، بجلی کے پول اور درخت گرگئے۔ بارش کے باعث بجلی کانظام درہم برہم ہوگیا۔ بارش کے باعث گرمی اور حبس کازور ٹوٹ گیا۔
تتروٹ، فورپوٹھی، پدھری، مغل آباد، پھڈیال، ججیال، کربک، دانی دہرہ، اڈرانہ، بھوگی چک، جنڈالہ، بنگیال، پنڈوڑی، سلحال، نگیال، گتر، ککرالہ، بھنڈرحسنوٹ، کوہالی سمیت دیگر علاقوں میں طوفانی بارش ہوئی۔
متعدد کسانوں کی زمینیں کو تیز بارش کے باعث شگاف پڑھ گئے۔



