جہلم کے سینئر صحافی طارق مجید کھوکھر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

جہلم: جہلم پریس کلب کے چیئر مین معروف سینئر صحافی طارق مجید کھوکھر حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے ۔مرحوم کی نماز جنازہ مرکزی جنازہ گاہ میں ادا کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جہلم پریس کلب کے چیئر مین بزرگ صحافی طارق مجید کھوکھر حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔ آج مرحوم کی نماز جنازہ مرکزی جنازہ گاہ میں ادا کی گئی۔
نماز جنازہ میں شہر کی سماجی، رفاعی، فلاحی، کاروباری، مذہبی اور صحافتی تنظیموں کے عمائدین سمیت سرکاری محکموں کے افسران و ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا کروائی گئی۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



