ڈی جی لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈاکٹر آصف سلیمان ساہی کا جہلم اور دینہ کا دورہ

جہلم: لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل ( توسیع) کا جہلم اور دینہ کا دورہ، ویٹرنری ہسپتالوں کا معائنہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل (توسیع) لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب ڈاکٹر آصف سلیمان ساہی نے مویشی پال حضرات تک سہولیات کی فراہمی اور محکمانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ضلع جہلم کا دورہ کیا۔
انہوں نے سول ویٹرنری ہسپتال جہلم اور سول ویٹرنری ہسپتال چک اکا تحصیل دینہ کا معائنہ کیا۔ ڈاکٹر آصف سلیمان ساہی نے اداروں کی صفائی ستھرائی، عملہ کی حاضری اور خدمات کی فراہمی کو دستیاب وسائل برؤے کار لاتے ہوئے یقینی بنانے کی تاکید کی۔
انہوں نے ہسپتال کے آؤٹ ڈور ریکارڈ کے مطابق مویشی پال بھائیوں سے وصول کردہ فیڈ بیک پر اطمینان کا اظہار کیا اور متعلقہ سٹاف کو شاباش دی۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک جہلم ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ارشد اور ڈپٹی ڈائیریکٹر تحصیل دینہ ڈاکٹر مسعود بھی ان کے ہمراہ تھے۔



