حکومت کا مسلسل دوسرے ہفتے شرح مہنگائی میں کمی کا دعویٰ، 10 اشیا مہنگی ہو گئیں

حکومت نے مہنگائی کی شرح میں مسلسل دوسرے ہفتے کمی کا دعویٰ کیا ہے جب کہ اسی دورانیے میں 10 اشیائے ضروریہ مزید مہنگی ہو گئیں۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں مسلسل دوسرے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں اضافے کی رفتار 0 اعشاریہ 15 فی صد کم ہوئی ہےجب کہ ملک میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح منفی 1 اعشاریہ 26فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی رپورٹ جاری کی، جس میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے میں 10 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 10 اشیا کی قیمتوں میں کمی جب کہ 31اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

ایک ہفتے میں پرنٹڈ لان کی قیمت میں 0 اعشاریہ 62فیصد، ایل پی جی کی قیمتوں میں1 اعشاریہ 17 فیصد، لانگ کلاتھ کی قیمتوں میں0 اعشاریہ 29 فیصد، گڑکی قیمتوں میں0 اعشاریہ 51 فیصد، ٹماٹر کی قیمتوں میں9 اعشاریہ 62 فیصد، بیف کی قیمتوں میں 0 اعشاریہ 30فیصد،سرسوں کے تیل کی قیمتوں میں0 اعشاریہ 13 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اسی طرح ویجی ٹیبل گھی کی قیمتوں میں0 اعشاریہ 10 فیصد،دال ماش کی قیمتوں میں0 اعشاریہ 56 فیصد اوردال مسور کی قیمتوں میں0 اعشاریہ 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

علاوہ ازیں آلو کی قیمتوں میں1 اعشاریہ 47 فیصد،پیاز کی قیمتوں میں4 اعشاریہ 68 فیصد، لہسن کی قیمتوں میں2 اعشاریہ 23فیصد، انڈوں کی قیمتوں میں3 اعشاریہ 87فیصد، دال چنا کی قیمتوں میں0 اعشاریہ 67 فیصد، چکن کی قیمتوں میں1 اعشاریہ 29 فیصد،چینی کی قیمتوں میں0 اعشاریہ 94 فیصد اورکیلوں کی قیمتوں میں4 اعشاریہ 27 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی شرح0 اعشاریہ 21فیصدکمی کے ساتھ منفی1 اعشاریہ 77 فیصد رہی۔

اسی طرح 17 ہزار 733روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی شرح 0 اعشاریہ 20فیصدکمی کے ساتھ منفی1 اعشاریہ 98فیصد، 22 ہزار 889روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی شرح0 اعشاریہ 16فیصدکمی کے ساتھ منفی1 اعشاریہ 69فیصد کمی واقع ہوئی۔

البتہ 29 ہزار 518روپے سے 44ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی شرح0 اعشاریہ 16فیصدکمی کے ساتھ منفی 1 اعشاریہ 17فیصد رہی جب کہ 44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی شرح0 اعشاریہ 13فیصدکمی کے ساتھ منفی 0 اعشاریہ 59فیصدرہی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button