گرینڈ ٹیچرز الائنس جہلم کا مطالبات پورا ہونے تک تعلیمی بائیکاٹ جاری رکھنے کا اعلان

جہلم: گرینڈ ٹیچرزالائنس جہلم نے مطالبات پوراہونے تک تعلیمی بائیکاٹ جاری رکھنے کا اعلان کردیا، ڈینگی سرگرمی اور ڈاک کے لین دین کا بھی مکمل بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پیر کے روز گرینڈ ٹیچرزالائنس جہلم کااہم اور ہنگامی اجلاس گورنمنٹ ایم سی اسلامیہ ہائرسیکنڈری سکول جہلم میں انعقاد پذیر ہوا جس میں ضلعی کنوینر ملک محمد افضل میر کے علاوہ چودھری وحید حیدر، احسان الٰہی شاکر،راجہ محمد وسیم جنجوعہ، چودھری راشد محمود، قاضی مطیع الرحمان، محمد رفیع راجپوت، شاہد سکندرمرزا، وقارکاظمی، جواد حسین، منظورحسین نظامی ، چودھری افضال محمود، راجہ محمد زوہیب، محمد غیاث اور امجد فاروق گوندل نے شرکت کی۔
اجلاس میں شرکاء نے فیصلہ کیا کہ گرینڈ ٹیچرزالائنس پنجاب کے فیصلے کی پیروی کرتے ہوئے ضلع جہلم کے تمام سکولوں میں مکمل تعلیمی بائیکاٹ ہوگا جس میں بچے سکولوں میں نہیں آئیں گے۔اس کے علاوہ اینٹی ڈینگی سرگرمی اور ڈاک کے لین دین کا بھی مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



