پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج "عالمی یوم والدین” منایا جا رہا ہے

جہلم: پاکستان سمیت دنیا بھر میں والدین کا عالمی دن آج یکم جون کو منایا جا رہا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد بچوں کی بہتر تربیت، کردار سازی اور ایک مثالی معاشرے کی تشکیل میں والدین کے لازوال کردار کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

عالمی یوم والدین ہر سال یکم جون کو اقوام متحدہ کے زیر اہتمام منایا جاتا ہے، جس کا آغاز 2012 میں کیا گیا تھا۔ اس دن کے موقع پر جہلم سمیت ملک بھر میں سماجی تنظیموں اور فلاحی اداروں کے زیر اہتمام خصوصی تقریبات، سیمینارز اور آگاہی مہمات کا انعقاد کیا جائے گا، جن میں مقررین بچوں کی شخصیت سازی میں والدین کے کردار پر روشنی ڈالیں گے اور ان کی قربانیوں کو سراہا جائے گا۔

ماہرین سماجیات کے مطابق والدین نہ صرف بچوں کی ابتدائی تربیت کا مرکز ہوتے ہیں بلکہ ان کے کردار، سوچ اور رویوں کی بنیاد بھی والدین کی پرورش ہی ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں والدین کے احترام، حقوق اور ذمہ داریوں کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لیے یہ دن عالمی سطح پر منایا جاتا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ہمیں صرف اس ایک دن نہیں، بلکہ ہر روز والدین کے احترام، خدمت اور ان کے ساتھ حسن سلوک کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button