منشیات فروشی میں ملوث ملزم کو جرم ثابت ہونے پر 10 سال قید و جرمانے کی سزا


جہلم میں منشیات فروشی میں ملوث ملزم کو جرم ثابت ہونے پر 10 سال قید و جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق جہلم پولیس کی موثر پولیسنگ کے نتیجہ میں عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں مجرم کو سزا سنا دی، مجرم مشتاق احمد کو 10سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔
مجرم کو تھانہ ڈومیلی پولیس نے 2 کلو110گرام چرس برآمد ہونے پر گزشتہ سال گرفتار کیا تھا۔
پولیس نے مجرم کو گرفتارکرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا، مقدمہ کی موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزاسنائی۔
اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ کا کہنا ہے کہ منشیات کے ناسور کے خاتمہ کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔



