جہلم میں ڈکیتی کی واردات، ڈاکوؤں نے ڈلیوری بوائے سے نقدی لوٹ کر گولی مار دی

جہلم میں ڈلیوری بوائے سے ڈکیتی کی واردات، ڈاکوؤں نے ڈلیوری بوائے سے نقدی لوٹ لی، مزاحمت پر گولی مار کر ڈلیوری بوائے کو زخمی کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں تھانہ صدر کے علاقہ شاہ پور میں ڈلیوری بوائے سے ڈکیتی کی سنگین واردات پیش آئی، جہاں موٹر سائیکل پر سوار مسلح ملزمان نے نقدی لوٹ لی اور شور مچانے پر فائرنگ کر کے ڈلیوری بوائے کو زخمی کر دیا جبکہ مسلح ملزمان نے ڈلیوری بوائے سے 20 ہزار روپے چھین لیے۔

واقعے کے دوران جب متاثرہ شخص نے شور مچایا تو ملزمان نے اس پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں گولی اس کی ٹانگ میں لگی۔ زخمی ڈلیوری بوائے کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے، جس میں موٹر سائیکل پر سوار تین مسلح ملزمان کو ڈلیوری بوائے سے لوٹ مار کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کی بنیاد پر ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے پولیس نے تفتیش تیز کر دی ہے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا اور واقعے میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button