جہلم پولیس کی اہم کارروائی، جیدی موٹر سائیکل چور گینگ کے 2 کارندے گرفتار

جہلم: ایس ایچ او تھانہ صدر اور ٹیم کی بڑی کارروائی، جیدی موٹر سائیکل چور گینگ کے دو کارندے گرفتار، چوری شدہ 5 موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں تھانہ صدر پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان جاوید اور ثقلین کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان سے 5 چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئی ہیں، جنہیں مختلف علاقوں سے چوری کیا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور انہیں چالان کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ انہیں قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔



