سرکاری فنڈز میں کرپشن، پٹواری کے خلاف اینٹی کرپشن جہلم میں درخواست دائر

سوہاوہ: الیکشن کمیشن کے سرکاری فنڈز میں کرپشن، ٹرانسپورٹرز کے مبینہ لاکھوں روپے ہڑپ کرنے پر پٹواری کے خلاف اینٹی کرپشن جہلم میں درخواست دائر کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے سرکاری فنڈز میں کرپشن اور ٹرانسپورٹرز کے لاکھوں روپے ہڑپ کرنے پر سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی کے نواحی گاؤں رسولپور کے شہری راجہ ناصر کیانی نے سرگڈھن سرکل کے پٹواری شفیق کے خلاف اینٹی کرپشن جہلم میں درخواست دائر کر دی۔

شہری نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ تحصیل سوہاوہ کے علاقے سرگڈھن سرکل میں تعینات پٹواری شفیق نے اس کی گاڑی 441 ۔AKB ٹویوٹا ہائی ایس کو الیکشن ڈیوٹی کیلئے بک کیا اور 2 دن ڈیوٹی کرنے کے بعد نہ تو پٹرول کے اخرجات ادا کئے اور نہ ہی کسی بھی قسم کی ادائیگی کی۔

راجہ ناصر کیانی نے ضلعی انتظامیہ کے افسران کیخلاف بھی انکوائری کیلئے سرکل آفیسر اینٹی کرپشن سے استدعا کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے افسران کی ملی بھگت اور آشیرباد سے پٹواریوں نے ٹرانسپورٹرز کے لئے جاری کردہ الیکشن کمیشن کے لاکھوں کے فنڈز خرد برد کر دیے ہیں اور کسی بھی ٹرانسپورٹر کو ایک پیسے کی بھی ادائیگی بھی نہ کی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button