سوہاوہ میں برساتی نالے میں نہانے والے 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا

سوہاوہ: ڈومیلی پولیس نے دریا اور ندی نالوں میں نہانے اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے 3 افراد کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر حکومتِ پنجاب کی جانب سے دریاؤں میں نہانے پر پابندی عائد کی گئی ہے، جس پر سختی سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی اور ان کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے برساتی نالے میں نہانے والے تین افراد کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان میں دو کا تعلق دانی دہرہ جبکہ ایک کا تعلق ڈومیلی سے ہے۔

پولیس نے تینوں افراد کے خلاف تھانہ ڈومیلی میں الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کا کہنا ہے کہ دریا، ندی نالوں اور نہروں میں نہانے پر پابندی عوام کی قیمتی جانوں کے تحفظ کے لیے ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button