جہلم پولیس کا شراب سپلائرز کیخلاف کریک ڈاؤن، دو ملزمان گرفتار، شراب برآمد

جہلم پولیس نے شراب سپلائرز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں شراب برآمد کر لی گئی۔

پولیس کے مطابق کارروائیاں تھانہ صدر اور تھانہ پنڈدادنخان کی حدود میں کی گئیں، جہاں ملزمان غیر قانونی طور پر شراب فروخت کرنے میں ملوث تھے۔

تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم شہزاد انجم کو گرفتار کر لیا، جس کے قبضے سے 20 لیٹر شراب برآمد ہوئی جبکہ دوسری کارروائی میں تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے ملزم یوسف کو گرفتار کیا اور اس سے 10 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہر میں غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا اور شراب فروشی میں ملوث عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button