جہلم میں ماں کو تشدد کا نشانہ بنانے والا بد بخت بیٹا گرفتار

جہلم میں ماں کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ناخلف بیٹے کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق جہلم میں تھانہ سٹی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے والدہ پر تشدد کرنے والے ناخلف بیٹے کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی کو اطلاع موصول ہوئی کہ ایک شخص اپنی والدہ کے ساتھ بدتمیزی اور تشدد کا مرتکب ہو رہا ہے۔

ایس ایچ او تھانہ سٹی نے اطلاع پر فوری ایکشن لیتے ہوئے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی اور والدہ پر تشدد کرنے والے بیٹے کو گرفتار کر کے پابندِ سلاسل کر دیا۔ گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے اس حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا کہ "والدین کے نافرمان اور اُن پر ظلم کرنے والے افراد کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔ ایسے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ پولیس قانون کی عملداری یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔”

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button