پنڈدادنخان پولیس کی بڑی کارروائی، چوری کے مقدمے میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

پنڈدادنخان: جہلم پولیس کی بڑی کارروائی، چوری کے مقدمے میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ پنڈ دادنخان اور ٹیم کی کارروائی کے دوران چوری کے مقدمے میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان سے چوری شدہ 2 آہنی رولے مالیتی 70 ہزار روپے برآمد کر لیے گئے ہیں۔
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے، ایسے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔



