چھٹی پر بیرون ملک جا کر واپس نہ آنے والے سول جج جہلم عہدے سے برطرف

جہلم: بیرون ملک جا کر واپس نہ آنے والے سول جج جہلم کو عہدے سے برطرف کر دیا گیا

تفصیلات کے مطابق 18 روز کی چھٹی پر بیرون ملک جا کر واپس نہ آنے والے سول جج کو عہدے سے برطرف کر دیا گیا۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سول جج سرمد سلیم 18 روز کی چھٹی لے کر بیرون ملک گئے تھے، تاہم وہ مقررہ مدت کے بعد واپس آ کر اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بجائے استعفیٰ ارسال کر دیا۔

اس معاملے کی تحقیقات کے لیے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی ہدایت پر سیشن جج جہلم کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق انکوائری میں یہ ثابت ہوا کہ سول جج نے چھٹیوں کے بعد آفس کا چارج سنبھالے بغیر ہی اپنا استعفیٰ بھجوا دیا تھا، جس پر ان کا استعفیٰ مسترد کرتے ہوئے انہیں عہدے سے برطرف کر دیا گیا۔

دوسری جانب مس کنڈکٹ اور کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر مزید دو سول ججوں کو بھی عہدوں سے برطرف کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سول جج لاہور نسیم اختر ناز اور سول جج راولپنڈی محمد اسلم کو الزامات ثابت ہونے پر عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button