دریائے جہلم کے قریب اوباش گینگ کا نوجوان پر تشدد، داڑھی اور سر کے بال مونڈھ دیے

دریائے جہلم کے قریب اوباش گینگ نے نوجوان پر تشدد کرتے ہوئے سر اور داڑھی کے بال مونڈھ دیے۔

تفصیلات کے مطابق سرائے عالمگیر میں تھانہ سٹی کی حدود میں اوباش نوجوانوں کا گینگ متحرک ہوگیا۔ نوجوان کے سر اور داڑھی کے بال مونڈھ دیے جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ مسلح ملزمان نے 17 سالہ زین کو گھر سے اغواء کر کے بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس تھانہ سٹی نے لڑکے کو بازیاب کروا لیا۔

متاثرہ نوجوان نے پولیس کو بیان دیا کہ مسلح ملزمان شہری کو اغواء کر کے دریائے جہلم کے قریب لے گئے۔ دریائے جہلم کے قریب تشدد کا نشانہ بناتے رہے اور برہنہ کرکے نازیبا ویڈیو بھی بنائی۔

متاثرہ نوجوان نے اپنے بیان میں بتایا کہ گینگ نے اسے دریائے جہلم میں گرانے کی کوشش بھی کی۔ پولیس نے 4 نامزد اور 6 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ذرائع کے مطابق وجہ عناد چند ماہ قبل لڑائی جھگڑا ہوا جس کی بنا پر ملزمان نے اغواء کر کے تشدد کیا۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button