لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن سکولز میں پڑھنے والے بچے ہماری زیادہ توجہ کے مستحق ہیں، صباء سحر

جہلم: لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن سکولز میں پڑھنے والے بچے ہماری زیادہ توجہ کے مستحق ہیں۔ محنت مزدوری کرنے والے اور سکول سے ڈراپ آؤٹ بچوں کو غیر رسمی سکولوں میں زیور تعلیم سے آراستہ کرنا بلاشبہ بہت اہم کام ہے۔لٹریسی ڈیپارٹمنٹ اور سماجی تنظیموں کے تعاون سے ضلع بھر میں جاری غیر رسمی سکولوں کی معاونت جاری ہے۔
اس سلسلہ میں روہتاس روڈ تحصیل جہلم میں مزید دو غیر رسمی سکولوں کا افتتاح کیا گیا۔ جس میں 60 سے زائد بچوں کو داخل کیا گیا ہے۔ اس تقریب کی مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صباء سحر تھیں۔
انہوں نے لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بچوں کو غیر روایتی طریقہ تعلیم سے آراستہ کرنے اور ان کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن کا ادارہ بہترین خدمات انجام دے رہا ہے۔
ان بچوں کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے یونیفارم، کتابیں، سکول بیگز تقسیم کرنے کا انتظام کیا گیا تھا جو ضلع جہلم کی سماجی شخصیت ایڈووکیٹ فرحت کمال ضیاء کے تعاون سے پایا تکمیل تک پہنچا۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



