جہلم میں 13 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار

جہلم پولیس کی اہم کارروائی،13 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سول لائنز اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 13 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے درندہ صفت ملزم کو گرفتار کر لیا،
متاثرہ لڑکی کی والدہ مدعیہ مقدمہ نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے میری بیٹی کے ساتھ زیادتی کی ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ عورتوں اور بچوں کے زیادتی جیسے مقدمات میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔



