دینہ میں ایک گھر سے 12 من سے زائد مضر صحت فنگس زدہ اچار برآمد

دینہ: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دینہ کے ایک گھر سے12من سے زائد مضرصحت فنگس زدہ اچار برآمدکرلیا، مضر صحت اچار دوکانوں اور ہوٹلوں میں سپلائی کیا جاتا تھا، تمام اچار کو تلف کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے افسران و عملے نےخفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کوناقص مضرصحت اچار کے استعمال سے بچا لیا۔

دینہ کےرہائشی شخص نے گھر کے اندر اچار تیار کرکے شہر ہوٹلوں اور دکانوں پر فروخت شروع کررکھی تھی جس کی اطلاع فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران کوملی تومصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گھر کے اندر سے 12من سے زائد زنگ آلود ناقص مضر صحت اچار برآمد کرکے تلف کردیا۔

مکان مالک نے گھر میں اچار بنانے کے لئے گودام بنا رکھا تھا، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے تمام اچار کو تلف کر کے مقدمے کے اندارج کے لئے کارروائی شروع کردی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button