فواد چودھری کسی سازش کا حصہ نہیں تھے، عدالت نے باعزت بری کیا ہے۔ حبا فواد

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد نے کہا ہے کہ ان کے شوہر کسی بھی سازش میں شامل نہیں تھے، عدالت نے حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں باعزت بری کیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالت کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ سچ کی جیت ہوئی۔

حبا فواد کا کہنا تھا کہ عدلیہ سے انصاف ملا ہے اور باقی مقدمات کا بھی قانونی طور پر سامنا کیا جائے گا۔ فیصلہ چاہے سزا کا ہو یا بریت کا، ہر شخص میں اسے سننے کی جرأت ہونی چاہیے۔

جب صحافیوں نے دیگر سزایافتہ افراد کے بارے میں سوال کیا تو حبا فواد کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم کہ ان کے وکلاء نے عدالت میں کیا مؤقف اختیار کیا، اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتی۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ ملک، یہ قوم اور یہ فوج ہماری اپنی ہے، ہم ان کے خلاف جانے کا تصور بھی نہیں کر سکتے۔

حبا فواد نے کہا کہ صرف فواد چودھری ہی نہیں بلکہ انہوں نے اور ان کی دونوں بیٹیوں نے بھی 9 مئی کے مقدمات کا سامنا کیا۔ یہ وقت ہمارے لیے بہت مشکل تھا، لیکن ڈھائی سال کی عدالتی جدوجہد کے بعد سچائی سامنے آئی اور فواد چودھری کو انصاف ملا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button