منی پارک کے قیام سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گا، ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی

جہلم: منی پارک کے قیام سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گا اور شہریوں کو ایک اچھی جگہ دستیاب ہو گی۔
یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے اہلحدیث چوک میں منی پارک کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اہلحدیث چوک میں عرصہ دراز سے پارک کے لیے مختص جگہ پر تجاوزات مافیا کا راج تھا جس سے شہر میں ٹریفک اور پارکنگ کے مسائل بھی پیدا ہوتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اس جگہ کو واگزار کرانے کے بعد یہاں منی پارک تعمیر کیا جا رہا ہے جہاں شاپنگ کے لیے آنے والے شہریوں کو ایک اچھی جگہ میسر آئے گی۔
اس موقع پر انجمن تاجران کے ممبران نے ڈی سی جہلم کا استقبال کیا اور سنگ بنیاد رکھنے پر شکریہ ادا کیا۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



