جہلم میں حکومت پنجاب کی کروڑوں روپے کی سرکاری اراضی پرقبضہ مافیا نے پنجے گاڑھ لیے

جہلم: محکمہ مال اور میونسپل کمیٹی کے افسران کی ملی بھگت شہر کے مختلف مقامات پر حکومت پنجاب کی کروڑوں روپے کی سرکاری اراضی پرقبضہ مافیا نے پنجے گاڑھ لیے۔ ضلعی افسران کی خاموشی سوالیہ نشان بن گئی، شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب ، چیف سیکرٹری پنجاب، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کے علاقہ بلال ٹاؤن، ڈنگی پلی پیر حرا سمیت مشین محلہ نمبر 1,2,3 پرانی تحصیل سمیت دیگر مقامات پر حکومت پنجاب کی کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی پر بااثر افراد نے قبضے کرنے شروع کررکھے ہیں۔

قبضہ مافیا میونسپل کمیٹی کے شعبہ رینٹ سے ملی بھگت کرکے اراضی کرائے پر حاصل کرتے ہیں ، اس کے بعد خالی جگہوں پر تعمیرات کرکے قبضے کرلیتے ہیں ، افسران سب کچھ جاننے کے باوجود خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں۔

جہلم شہر کی سماجی، رفاعی، فلاحی اور شہری تنظیموں کے عمائدین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، چیف سیکرٹری پنجاب، سینئر بورڈ آف ریونیو سے مطالبہ کیاہے کہ سرکاری اراضی پر قبضے کرنے والے مافیا اور ان کی سرپرستی کرنے والے سرکاری محکموں کے ذمہ داران کے خلاف کارروائیاں کی جائیں اور سرکاری اراضی واگزار کروا کے سرکاری تحویل میں لی جائے۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button