جہلم میں سورج دوبارہ آنکھیں دکھانے لگا، درجہ حرارت 40سینٹی گریڈ تک جاپہنچا

جہلم میں سورج دوبارہ آنکھیں دکھانے لگا، درجہ حرارت 40سینٹی گریڈ تک جاپہنچا، عید الاضحیٰ میں محض چند روز باقی رہ گئے ہیں لیکن اس کے باوجود شہر کے بازار سڑکیں اور گلی محلے سنسنان نظر آتے ہیں،کارروبار نہ ہونے کے برابر ہے۔
تفصیلات کے مطابق جہلم شہر میں جھلسا دینے والی گرمی کی وجہ سے شہری گھروں سے باہرنہیں نکل رہے جس کی وجہ سے کارروباری سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہیں، دکاندار گاہکوں کے انتظار میں سارا سارا دن گزار دیتے ہیں ۔ گرمی کی شدت میں اضافہ کی وجہ سے دکاندار پریشان دکھائی دیتے ہیں۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ 2 روز قبل ہونے والی بارش سے خریداروں نے خریداری کا آغاز کیا جس سے ظاہر ہوتا تھا کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر کارروبار میں بہتری آئے گی لیکن اگلے ہی روز سورج نے آنکھیں دکھائیں تو اچانک خریدار غائب ہوگئے ہیں جس کیوجہ سے شہر سمیت ملحقہ علاقوں میں کارورباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں ۔
دکانداروں نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ بجلی سمیت دیگر ٹیکسز میں کمی کی جائے تاکہ کارروباری افراد کم آمدنی میں اپنے گھریلو اخراجات پورے کرسکیں ۔



