پنڈدادنخان میں ٹریکٹر ٹرالی اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم سے خاتون جاں بحق، ایک شخص زخمی

پنڈدادنخان میں ٹریکٹر ٹرالی اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم سے خاتون جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈ دادنخان کے علاقہ قمر سٹاپ کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک معمر خاتون جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔
@jhelumupdates جہلم میں ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے درمیان ت۔ص۔ا۔د۔م #JhelumUpdates #Latestnews #fyp #foryou #breakingnews #viralvideo #foryoupagе #viralvideos #viral #tiktok #trending ♬ original sound – Jhelum Updates
ریسکیو 1122 ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت صفورہ اختر زوجہ زمرد خان کے نام سے ہوئی ہے جن کی عمر 89 برس تھی جبکہ زخمی شخص کا نام محمد شریف ولد محمد رمضان بتایا گیا ہے جس کی عمر 60 برس ہے۔ دونوں کا تعلق پنڈدادنخان کے نواحی علاقے سوڈی گجر سے ہے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ون ون ٹو ٹو کی ٹیم موقع پر پہنچی اور فوری طور پر زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال پنڈ دادنخان منتقل کیا جبکہ جاں بحق خاتون کی میت بھی ہسپتال منتقل کر دی۔



