جہلم میں موٹرسائیکل چوری کرنے والا ملزم دھر لیا گیا

جہلم: تھانہ سٹی پولیس نے موٹر سائیکل چوری کے مقدمے میں اہم پیشرفت کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لی ہے۔
یہ کارروائی ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ان کی ٹیم نے انجام دی۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم بشارت محمود کو گرفتار کیا، جو موٹر سائیکل چوری کے مقدمہ میں ملوث تھا۔ گرفتاری کے بعد ملزم کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور اسے جلد ہی عدالت میں چالان کیا جائے گا۔ پولیس حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے مقدمے کی مؤثر پیروی کی جائے گی۔



