جہلم میں برائلر مرغی سرکاری نرخ سے مہنگی فروخت، پرائس کنٹرول نظام غیر موثر، شہریوں کا احتجاج

جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں برائلر مرغی کی قیمتوں پر سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد نہ ہو سکا جبکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی مبینہ عدم توجہی کے باعث شہری گراں فروشوں کے رحم و کرم پر ہیں۔

اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے ساتھ برائلر مرغی کی قیمتیں بھی بے قابو ہو چکی ہیں۔ سرکاری نرخنامے کے مطابق زندہ برائلر مرغی کی قیمت 411 روپے فی کلو اور گوشت 595 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم بیشتر علاقوں میں نہ صرف کم وزن مرغی فروخت کی جا رہی ہے بلکہ فی کلو 50 سے 60 روپے زائد وصول کیے جا رہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ دکاندار 800 سے 850 گرام وزن کی مرغی کو مکمل کلو ظاہر کر کے مہنگے داموں فروخت کر رہے ہیں، جس سے صارفین کو دوہرا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ متعدد مقامات پر سرکاری نرخنامہ بھی آویزاں نہیں کیا جا رہا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق فیڈ، ٹرانسپورٹ اور دیگر اخراجات میں اضافے کو جواز بنا کر پولٹری ڈیلرز قیمتیں بڑھا رہے ہیں، تاہم ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مؤثر چیک اینڈ بیلنس کا فقدان واضح دکھائی دیتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر پرائس کنٹرول نظام کو فعال نہ بنایا گیا تو مہنگائی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، جبکہ عوامی مشکلات میں بھی شدت آئے گی۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لیتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو متحرک کیا جائے، سرکاری نرخنامے پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے اور گراں فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button