جہلم میں طوفانی بارش کے بعد ریسکیو آپریشن، 120 لوگوں اور 20 مویشیوں کو ریسکیو کیا گیا

جہلم: ضلع جہلم میں ہونے والی طوفانی بارش کے بعد ریسکیو آپریشن چوبیس گھنٹے جاری رہا، جس میں 120 لوگوں اور 20 مویشیوں کو ریسکیو کیا گیا، متاثرین کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے اور تمام سہولیات فراہم کررہے ہیں۔ ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی کا نوگراں حفاظتی بند پر ریسکیو آپریشن کا جائزہ اور ہدایات کیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلسل بارشوں کے بعد برساتی نالوں میں طغیانی سے جہلم کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نوگراں بند پہنچ گئیں جہاں انہوں نے ریسکیو آپریشن کا جائزہ لیا۔

پاک فوج کے حکام اور ریسکیو حکام نے ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی کو ریسکیو آپریشن پر بریفنگ دی۔ ڈی سی جہلم نے امدادی ٹیموں کو تمام متاثرہ افراد کو فوری طور پر امدادی کیمپ میں منتقل کرنے اور تمام تر سہولیات مہیا کرنے کی ہدایت کی۔

مسلسل تین دن سے جاری بارش کے بعد جہلم شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی نکاسی کا عمل بھی کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے۔ محدود وسائل کے باوجود بلدیہ جہلم کے عملے نے مستعدی سے کام کرتے ہوئے شہر کی تمام اہم شاہراہوں اور تجارتی مراکز سے پانی کے جماؤ کو دور کیا۔

بارش کے دوران انتظامیہ کی جانب سے فوری اقدامات کیے گئے اور تمام مشینری اور عملہ ہنگامی بنیادوں پر متحرک رہا۔ ان اقدامات کے نتیجے میں شہر کے اہم مقامات، جیسے مین بازار، نیا بازار، سول لائنز، جی ٹی روڈ اور دیگر علاقوں میں نکاسی آب کی صورتحال کو بہتر بنایا گیا۔

ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کی قیادت میں بلدیہ کے عملے نے دن رات محنت کرتے ہوئے شہر کے تمام علاقوں سے پانی کا اخراج یقینی بنایا۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button